اگر کوئی شخص اپ کے ساتھ کاروبار کرے اور پھر اپ کی رقم واپس نہ کرے تو اس کے خلاف اپ قانونی کاروائی کیسے کریں گے ؟
اگر کوئی شخص اپ کے ساتھ کاروبار کرے اور پھر اپ کی رقم واپس نہ کرے تو اس کے خلاف اپ قانونی کاروائی کیسے کریں گے ؟
از دفتر: چوہدری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ضلع کچہری ۔۔۔
بنام: عبدالغفار ولد امیر احمد قوم ارائیں ساکن تحصیل و ضلع ۔۔۔
منجانب: فیض الحسن ولد عاشق حسین سکنہ تحصیل وضلع ۔۔۔
*لیگل نوٹس*
ہر گاہ میرے موکل نے مجھے ہدایت کی ہے کہ اپ کے نام ایک عدد لیگل نوٹس ارسال کروں کہ میرے موکل نے اپ کو 23-06-23 کو مبلغ پانچ لاکھ روپے بطور کاروبار کے سلسلے میں دیے. جس میں یہ طے ہوا کہ اپ مبلغ پانچ لاکھ روپے کا کپڑا بازار سے لے کر فروخت کریں گے اور منافع کی صورت میں منافع آدھا آدھا کیا جائے گا جس کی بابت ایک اشٹام پیپر بھی تحریر کیا گیا اشٹام پیپر میں درج تحریر کے مطابق اپ دو سال کی مدت کے بعد رقم واپس کرنے کے پابند ہوں گے جس کی معیاد 23-06-2025 بنتی ہے مگر اپ نے نہ کوئی منافع دیا اور جب اپ سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اپ ٹال مٹول سے کام لینے لگے جس کے بعد میرے موکل نے بذریعہ معززین علاقہ سے بھی اپ کو کہلوایا مگر اپ نے ان سے بھی وعدہ کر لیا لیکن جب میرے موکل اپنے بیٹے کے ہمراہ اپ کی دکان پر مورخہ 10-03-26 کو اور اپنی رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو اپ صاف انکاری ہو گئے جس پر اپ نے میرے موکل کے مبلغ پانچ لاکھ روپے نقدی اور منافہ دینے کے پابند تھے مگر اپ نے ایسا نہ کیا اور صاف انکاری ہو گئے اگر اب اپ میرے موکل کے پیسے واپس نہ کیے تو اپ کے خلاف دیوانی واہ فوجداری اور دیگر قانونی کاروائی کرنے کا حق میرا موکل رکھتا ہے لہذا 15 یوم کے اندر میرے موکل کی رقم واپس کرے گا لیگل نوٹس کا جواب دے جس کی بابت اپ کو ایک عدد لیگل نوٹس مورخہ 09-04-26 کو ارسال کیا جا رہا ہے اور ایک عدد عکسی نقل دفتر ہذا میں محفوظ کی جاتی ہے ۔
لیگل نوٹس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی شخص کو اگاہ کرنا کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو سکتی ہے بعض لیگل لوٹس میں 15 دن کا وقت دیا جاتا ہے اور بعض لیگل نوٹس میں 30 دن کا وقت دیا جاتا ہے جس میں دوسری پارٹی کو لیگل نوٹس کا جواب دینا ہوتا ہے یا پھر اس بندے کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہوتے ہیں اور اگر ان دونوں میں سے کوئی کام نہ کیا جائے تو لیگل نوٹس بھیجنے والا شخص مکمل حق رکھتا ہے کہ وہ ہر قسم کی قانونی کاروائی دوسرے شخص کے خلاف کر سکتا ہے ۔
از دفتر: چوہدری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ضلع کچہری ۔۔۔
بنام: عبدالغفار ولد امیر احمد قوم ارائیں ساکن تحصیل و ضلع ۔۔۔
منجانب: فیض الحسن ولد عاشق حسین سکنہ تحصیل وضلع ۔۔۔
*لیگل نوٹس*

Comments
Post a Comment