خاتون ملزمہ پر الزام مدعی کو اغوا کرنا مارنا پیٹنا ننگی ویڈیوز بنانا اور تاوان کے لیے 10 لاکھ روپے مانگنا ؟
خاتون ملزمہ پر الزام مدعی کو اغوا کرنا مارنا پیٹنا ننگی ویڈیوز بنانا اور تاوان کے لیے 10 لاکھ روپے مانگنا کہانی کا اغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ درخواست گزار پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسی کو اغوا کیا پھر اس کو مارا پیٹا تشدد کیا پھر اس کی ننگی ویڈیوز بنائی اور پھر سب سے اخر میں تاوان برائے دس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی اس طرح جن جرائم کا ارتکاب ہوا ہے وہ مدرجہ ذیل ہے 365 , 506(ii) , 292 A , 337 A , 170 , 171 , 342 , 148 , 149, PPC 365 A اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اس کی مرضی کے بغیر زبردستی لے جا اور اسے قید میں رکھے اس کو اس کی ازادی سے محروم کر دے تو یہ 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت آتا ہے ۔ 506 (ii) اگر کوئی شخص کسی کو جان سے مار دینے کی یا سخت قسم کے نقصان پہنچانے کی یا کسی عورت کہ عزت کو سخت نقصان پہنچانے کی یا کسی کی مال یا جائیداد کو نقصان پہنچانے کی سنگین قسم کی اگر دھمکی دے گا تو اسے قید با مشقت سات سال کی سزا کاٹنی پڑے گی 292 اس سیکشن کا مقصد فحاشی پھیلانے یا بے حیائی پھیلانے والے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہے اگر کوئی ش...