Skip to main content

Posts

Showing posts with the label xxx

THE LAWYERS WELFARE AND PROTECTION ACT, 2023 وکلاء کو تحفظات دینے کا قانون/ وکلا کی فلاح و بہبود کا قانون

  THE LAWYERS WELFARE AND PROTECTION ACT, 2023    وکلا کی فلاح و بہبود کا قانون وکلاء کو تحفظات دینے کا قانون وکلاء کو تحفظات دینے کا قانون وکیلوں کی بہبود اور تحفظ کا ایکٹ، 2023 حالیہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وکلاء کی بہبود اور تحفظ کو یہ قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے اور اس سے متعلق یا اس کے ضمنی معاملات کو حل کرتا ہے۔ اسے مندرجہ ذیل طریقے سے نافذ کیا جاتا ہے باب 1 ابتدائی دفعات    دفعہ 1: مختصر عنوان، دائرہ کار اور نفاذ —   (1) اس ایکٹ کو "وکیلوں کی بہبود اور تحفظ کا ایکٹ، 2023" کہا جائے گا۔   (2) یہ پورے پاکستان میں نافذ ہوگا۔   (3) یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔   دفعہ 2: تعریفات  (1) اس ایکٹ میں، جب تک کہ سیاق و سباق سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکلتا ہو، مندرجہ ذیل الفاظ کے معنی ہوں گے (الف) "تشدد کا عمل" سے مراد کوئی بھی ایسا عمل ہے جو کسی شخص کے ذریعے کسی وکیل کے خلاف اس ارادے سے کیا جائے کہ وکیل کسی عدالت، ٹریبونل یا اتھارٹی کے سامنے غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور بے خوف طریقے سے مقدمات کی پیروی کرنے کے...

اندرونی نیلامی اور بیرونی نیلامی

                   اندرونی نیلامی اور بیرونی نیلامی اگر ہم اندرونی نیلامی کو تفصیل سے دیکھے تویہ ایک گروپ میں بھی ہو سکتی ہے ایک ادارے میں بھی اور ایک کمپنی میں بھی ہو سکتی ہے حتٰی کہ ایک گھر میں چار بھائی رہتے ہوں اگر ایک بھائی اپنے حصے کی پراپرٹی فروخت کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اس کے بھائیوں کا حق بنتا ہے  حق شفع  اگر کوئی بھائی اپنے حصے کی پراپرٹی باہرکسی دیگرے شخص کو بیچتا ہے تو دوسرے بھائیوں میں سے وہ بھائی جو اس پراپرٹی کو خریدنے کی سکت رکھتا ہے وہ حق شفع کے تحت دعوی کر سکتا ہے۔ اس طرح حق شفع کی تین اقسام ہیں  1: شفعہ شرکت  2: شفعہ خلیط 3: شفعہ جوار  اسی طرح اندرونی نیلامی میں صرف وہی لوگ حصہ لے سکتے ہیں جو اس پراپرٹی میں چاہے وہ منقولہ جائیداد ہو یا غیر منقولہ کے حصے دار ہو منقولہ اورغیر منقولہ وہ جائیداد جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منقتل کی جا سکے مثال کے طور پر گاڑی فرنیچر وغیرہ  وہ جائیداد جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منقتل نہ کی جا سکے مثال کے طور پرزمین مکان وغیرہ اگر کوئی کمپنی اپنے اثاثے فروخت کرتی ہے...

گاڑیوں کے(کالےشیشے) لگوانے کا قانونی طریقہ

    پاکستان میں ٹنٹڈ گلاسز (کالےشیشے) لگوانے کا  قانون طریقہ پاکستان میں ٹنٹڈ گلاسز لگوانے کا قانونی طریقہ مندرجہ ذیل عوامل پر مشتمل ہے جس میں مختلف قسم کے طریقے اپنا کر جرمانےاور سزا سے بچا جا سکتا ہے  1: پاکستان میں مکمل کالےشیشے بین ہیں کیونکہ مکمل کالے شیشے ہونے سے ملک میں واردات کی شرح بڑھ سکتی ہے اس لیؑے ہلکے کالے شیشے یا ہلکے براون شیشے لگوانے یا ان کی اجازت حاصل کرنے کے بھی مختلف طریقے ہیں  ( NOC) آپ کو سب سے پہلے حاصل کرنا ہوگا اور یہ سرٹیفیکٹ آپ کو میڈیکل یا سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مل سکتا  ہے میڈیکل میں آنکھوں کی بیماری سکن کی بیماری آنکھوں میں موتیاں اتر آنا تیز دھوپ کی وجہ سے کم دیکھایؑ دینا آنکھوں میں جلن ہونا تیز دھوپ کی وجہ آنکھوں کا بند ہونا  سیکورٹی خدشات کی وجہ سے وزراء اعٰلی اور دشمنی دار لوگوں کو بھی این او سی جاری کیا جاتا ہے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ یا ضلعی پولیس سے این او سی حاصل کرنا ہوتا ہے  کاغذات کاغذات میں ایک درخواست شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات خاص وجہ بتانے والا ثبوت (جیسے میڈیکل رپورٹ یا سی...