Skip to main content

اگر لڑکی اپنی ازاد مرضی سے شادی کر لے تو اس کے ساتھ کیا ہوگا ؟ اگر کچھ لوگ کسی عورت کے گھر میں داخل ہو کر اسے زود و کوب کرے تو ان کے خلاف کیا کاروائی ہو سکتی ہے ؟ عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے ملزم کو اشتہاری کیوں کر دیا جاتا ہے ؟

 اگر لڑکی اپنی ازاد مرضی سے شادی کر لے تو اس کے ساتھ کیا ہوگا ؟

اگر کچھ لوگ کسی عورت کے گھر میں داخل ہو کر اسے زود و کوب کرے تو ان کے خلاف کیا کاروائی ہو سکتی ہے ؟


عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے ملزم کو اشتہاری کیوں کر دیا جاتا ہے ؟


اس کہانی کا پس منظر یہ ہے کہ ایک خاتون نے اپنی ازاد مرضی سے ایک شخص سے شادی کر لی اور شادی عدالتی شادی ہوئی جسے کورٹ میرج کہتے ہیں جب اس کے گھر والوں کو اس بات کا اندازہ ہوا تو وہ لڑکی کو مارنے کے لیے اس کے گھر پہنچ گئے اور وہاں خوب مار پیٹ اور قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گئے جس کو موقع پر کچھ گواہان نے دیکھ لیا اور منت سماجت کر کے لڑکی کی جان بخشی کروائی اس لیے لڑکی تھانے میں رپورٹ کروانے گئی مگر پولیس اہلکاروں نے اس کی کوئی بات نہ سنی جس پر اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور انصاف کے لیے اپیل کی۔


                       بعدالت فوجداری تحصیل و ضلع ۔۔۔

                  زینب زوجہ شاکر سکنا گلی نمبر۔۔۔ مکان نمبر۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔

                                                         بنام

                                                                      غلام نبی ولد محمد حیات 

                              احمد ولد غلام حسین سکنہ چک نمبر۔۔۔ تحصیل و ضلع۔۔۔۔


    استغاثہ زیر دفعہ 452،354 ت پ تھانہ۔۔۔ تحصیل و ضلع۔۔۔


                                         جناب عالی! مستغیثہ حسب زیل عرض گزار ہے


     1: یہ کہ مستغیصہ عاقلہ و بالغہ ہے اور اپنے نفع نقصان کو بخوبی جانتی ہے


2: یہ کہ مستغیثہ اپنی ازاد مرضی سے بلا جبر و اکراہ غیر بحوش و خواص خمسہ وثبات عقل مورخہ 20-11-2020 کو علی سے نکاح کر لیا اور اسی دن سے اپنے خاوند علی ولد ۔۔ سکنہ ۔۔۔۔ تحصیل و ضلع کے ساتھ پتہ مذکورہ بالا پر رہ رہی ہے اور راضی خوشی زندگی گزار رہی ہے


3: یہ کہ کل مورخہ 24-11-2020 کو بوقت شام چار بجے اپنے گھر موجود تھی اور خاوند سودا سلف لینے بازار گیا ہوا تھا کہ اچانک الزام علیہان گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھر میں داخل ہو گئے اور مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور قتل کرنے کی کوشش کی اور کہا تجھے ازاد مرضی سے شادی کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور قتل کی دھمکیاں دینے لگ گئے کہ تجھے ازاد مرضی سے شادی کرنے پر قتل کر دیں گے


4: یہ کہ میرے شور واویلا کرنے پر اہل محلہ میں سے چاند اور اسلم پسران رمضان موقع پر اگئے اور منت سماجت کر کے میری جان بخشی کروائی جس پر الزام علیہان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے


5: یہ کہ وقوہ ہذا کی بابت میں نے تھانہ ۔۔۔ میں رپورٹ درج کروائی مگر ابھی تک میری کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے الزام علیہان نے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے الزام علیہان کو سخت سے سخت سزا دی جائے


  بالا استدا ہے کہ ملزمان کو طلب فرما

کر میری داد رسی فرمائی جائے اور اپنی جناب سے سزا دی جائ


                زینب زوجہ شاکر سکنا گلی نمبر۔۔۔ مکان نمبر۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔


دفعہ 354 452 اور 34 پی پی سی کیا کہتی ہے ؟ 

گھر میں داخل ہونے پر 452 لگتی ہے اور عورت کی عصمت دری کرنے پر 354 لگتی ہے اور 34 تب اپلائی ہوتی ہے جب پانچ سے کم لوگ ہوں


عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے ملزم کو اشتہاری کیوں کر دیا جاتا ہے ؟


                            بعدالت جناب علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔

                              
                                    سرفراز ولد نواز قوم۔۔۔ سکنہ ۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔

                                                                   بنام 

                                                                سرکار

مقدمہ نمبر ۔۔۔ مورخہ ۔۔۔ تھانہ ۔۔۔ بجرم 13 20 65 (2A)

                                           جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار ہے

یہ کے مقدمہ منترجہ عنوان بالا برخلاف سائل تھانہ ۔۔۔ میں درج ہوا جس میں سائل تقریبا دو سال سے بند حوالات جوڈیشل ہے

2: یہ کے بمطابق ایف ائی ار الزام مستغیث برخلاف من سائل سے ناجائز اسلحہ برامد ہوا تھا جو کہ الزام مستغیث سراسر غلط بے بنیاد جھوٹا اور من گھڑت کہانی ہے

3: یہ کہ سائل مورخہ 12-12-2018 بند حوالات جوڈیشیل ہوا اور اب تک جیل میں بند ہے جبکہ پراسیس سرور کی غلط بیانی اور جوڈیشیل فائل اور سابقہ عدالتی اقدامات کو نہ پڑھنے کی وجہ سے سائل کو مورخہ 10-06-2020 کو اشتہاری ثابت کر دیا گیا حالانکہ سائل اس وقت بھی جیل میں بند ہے

                                                        4: یہ معاملہ مزید انکوائری کا بنتا ہے

                                              5: یہ کہ سائل معقول ضمانت دینے کو تیار ہے

                              یہ کہ عائد کرتا دفعات ممنوعہ کلاس میں فعال نہ کرتی ہیں

                                   یہ کیا دیگر وجوہات بوقت بحث بیان کر دی جائیں گی

استدا ہے کہ درخواست بات از گرفتاری منظور
فرمائی جاے جو کہ کرین انصاف ہوگ

                                    سرفراز ولد نواز قوم۔۔۔ سکنہ ۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔

اس میں جرم 13 20 1965 کے تحت ملزم پر ایک ایف ائی ار ہوئی تھی جس میں اس پر ناجائز اسلحہ رکھنے کی کہانی بنائی گئی تھی مگر وہ شخص بند حوالات جوڈیشل تھا مطلب جیل میں بند ہے عدم حاضری کی وجہ سے عدالت میں اس کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Comments

Popular posts from this blog

SHORTS CITATIONS ABOUT ABDUCTION AND KIDNAPPING IN URDU

SHORTS CITATIONS ABOUT ABDUCTION AND KIDNAPPING IN URDU 1.  363 ت پ کیس 3/4 سالہ نا بالغ کو اغوا کرنا سنگین جرم ہے جرم قابل راضی نامہ نہ ہے مدعی فریق کے راضی نامہ کرنے کے باوجود ملزم ضمانت کا حقدار نہ ہے 2017 YLR 744 2. 365 ت پ کیس میں محض اندراج ایف ائی ار میں تاخیر کی بنا پر ملزم ضمانت کا حق نہ دیا جائے گا 2013 CrLJ 254 365 PPC 3. 365 ت پ کیس میں ملزم اس بنا پر ضمانت کا حقدار نہ ہوگا کہ جرم ممنوعہ کلاز میں فعال نہ کرتا ہے 2011 PCrLJ 943 Prohibitory clause ایسی کلاز میں موت کی سزا عمر قید کی سزا یا وہ سزا جو 10 سال سے زیادہ ہو اور ملزم کی ضمانت اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک کوئی معقول شک کی بنیاد سامنے نہ ا جائے Non prohibitory clause ایسی کلاز جس میں سزا کم ہوتی ہے یا 10 سال سے کم ہوتی ہے اس کلاز میں ضمانت ٹھوس اور معقول وجوہات کی بنا پر دی جاتی ہے 4.  365 ت پ کیس میں ملزمہ کو شک کی بنا۶ پر ملوث کیا گیا ضمانت قبل از گرفتاری منظوری ہوئی  2017 MLD 1091 5. 365 ت پ کیس میں مابین فریقین سابقہ مقدمہ بازی کی بنا پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوئی 2015 CrLJ 96 6. 364 A ت پ کیس میں ...

کیا سیشن کورٹ ایک کیس کو تحصیل یا دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کر سکتی ہے ؟ ہائی کورٹ کس سیکشن کے تحت کیس کو ٹرانسفر کر سکتی ہے ؟

  کیا سیشن کورٹ ایک کیس کو تحصیل یا دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کر سکتی ہے ؟ ہائی کورٹ کس سیکشن کے تحت کیس کو ٹرانسفر کر سکتی ہے ؟ Transfer a case پاکستان میں بہت سی عدالتوں کے قیام موجود ہیں جن میں سے قابل ذکر سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ ہے سیشن کورٹ ڈویژن کے حساب سے سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے یہاں پر لوگوں کو انصاف فراہم کیا جاتا ہے مختلف عدالتیں ڈویژن لیول پر قائم کی جاتی ہیں جو وہاں سے کیس ڈگری ہوتا ہے تو ہاری ہوئی پارٹی اپیل کے لیے سیشن کورٹ میں جاتی ہے  بالکل اسی طرح ہائی کورٹ کا بھی ایک الگ مقام ہے جو کہ صوبائی سطح پر بنائی جاتی ہے اس کا کام پورے صوبے کے وہ کیسز جو سیشن کورٹ سے ڈگری ہوتے ہیں ان کے خلاف اپیل یا رٹ ہائی کورٹ میں کی جاتی ہے جہاں ہائی کورٹ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے وہی فیصلہ برقرار رکھتی ہے یا پھر ان فیصلوں میں نقائص تلاش کر کے ان فیصلوں کی تردید کر کے ایک نئی فائنڈنگ ایک نیا فیصلہ دیتی ہے سیشن کورٹ کے پاس تمام ماتحت عدالتوں کے اختیارات ہوتے ہیں ماتحت عدالتوں میں فیملی عدالتیں دیوانی عدالتیں اور مجسٹریٹ کی عدالتیں ہوتی ہیں جب دیوانی عدالتوں میں کیس ڈگری...

CRIMINAL LAW CASE CITATIONS

 CRIMINAL LAW CASE CITATIONS MLD = MONTHLY LAW DIGEST  PCRLJ = PAKISTAN CRIMINAL LAW JOURNAL  SCMR = SUPREME COURT MONTHLY REVIEW  PLD = PAKISTAN LAW DIGEST  YLR = YEARLY LAW REPORTER CLC = CIVIL LAW CASES  KLR = KARACHI LAW REPORTS NLR = NATIONAL LAW REPORTER PLJ = PAKISTAN LEGAL JUDGMENTS PLJ (CR.C) =  PAKISTAN LEGAL JUDGMENTS - CRIMINAL CASES PLJ (CIV.C) =  PAKISTAN LEGAL JUDGMENTS - CIVIL CASES SCJ = SUPREME COURT JOURNAL  P CR. = PAKISTAN CRIMINAL CASES ALD = ALMI LAW DIGEST  PLR = PAKISTAN LAW REPORTS PLJ (REV) PLJ REVENUE CASES CITATIONs Image generated using AI tools for informational use only EX. 2025 MLD 1502 2025 = یہ وہ سال ہے جس میں کیس کا فیصلہ ہوا اور رپورٹ  شائع ہوئی MLD = یہ وہ جرنل یا کتاب ہے جس میں فیصلہ شائع ہوا  1502 = اس جرنل یا کتاب کے اندر صفحہ نمبر جہاں سے کیس شروع ہوتا ہے  COURT = HIGH COURT , SUPREME COURT عدالت میں ایسے حوالوں کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ مائی لارڈ اس نوعیت کا فیصلہ MLD 1502 2025 می...

CONDONATION OF DELAY AND LIMITATION ACT

 CONDONATION OF DELAY AND LIMITATION ACT 1908 CONDONATION OF DELAY   کنڈونیشن اف ڈیلے اس قانونی جملے کا مطلب ہے کہ کسی قانونی کاروائی میں اپ لیٹ ہو جائیں جیسے مثال کے طور پر اپ نے ایک کام 9 جولائی 2025 کو کرنا تھا مگر کچھ ایسی وجوہات اگئی ٹھوس وجوہات کی بنا پر اپ وہ کام نہیں کر سکے لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد جب اپ کی وہ ٹھوس وجوہات مجبوریاں ختم ہوئی تو اپ نے وہ کام کیا جو اپ کرنا چاہ رہے تھے تو اسی طرح عدالتی کاموں میں بھی ایک کام جو مثال کے طور پر 9 جولائی کو ہونا تھا وہ نہیں ہوا اب اس کو ہم 1 اگست کو کرتے ہیں تو اس طرح جو درمیان میں Gap اگیا ہے وقت کا اس وقت کو اب عدالت میں explain کرنا ہے کہ ہم اتنے دن کہاں رہے ٹھوس وجوہات کی بنا پر اسے condonation of delay کہتے ہیں SECTION 5 OF LIMITATION ACT 1908 کنڈونیشن اف ڈیلے کو لیمیٹیشن ایکٹ کا سیکشن 5 ڈیل کرتا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی درخواست گزار ہے یا اپیل کنندہ درخواست عدالت میں جمع کروانے یا اپیل عدالت میں کرنے سے تاخیر کر گیا ہے  EXAMPLE: مطلب مثال کے طور پر کسی شخص نے ایک مخصوص جگہ 10 دن کے اندر پہنچنا تھا مگ...

SHORTS CITATIONS ABOUT ABDUCTION AND RAPE IN URDU

 SHORTS CITATIONS ABOUT ABDUCTION AND RAPE IN URDU 1: ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے Punjab Arms Ordinance میں انقلابی ترامیم۔ انتہائی سخت سزائیں اور انتہائی بھاری جرمانہ۔ Punjab Arms (Amendment) Act 2025 (XLI of 2025). غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے پر زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کم از کم سزا تین سال کم از کم جرمانہ دس لاکھ۔ غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ لیکر چلنے یا نمائش پر زیادہ سے زیادہ سزا سات سال کم از کم سزا تین سال کم از کم جرمانہ بیس لاکھ۔ ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے پر زیادہ سے زیادہ سزا سات سال کم از کم سزا چار سال کم از کم جرمانہ بیس لاکھ۔ ممنوعہ بور کا اسلحہ لیکر چلنے یا نمائش پر زیادہ سے زیادہ سزا دس سال کم از کم سزا سات سال کم از کم جرمانہ بیس لاکھ۔ دو ممنوعہ یا پانچ غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے پر زیادہ سے زیادہ سزا پانچ 14  سال کم از کم سزا دس سال کم از کم جرمانہ تیس لاکھ 2. زنا بالجبر گینگ ریپ کیس میں پولیس کے بے گناہ کرنے کی بنا پر ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کا حقدار نہ ہوگا  مطلب اگر زنا بالجبر کسی نے زبردستی کسی خاتون کے ساتھ زنا کی ہے اور اوپر سے وہ گینگ مطل...