اگر عدالت میں کسی کیس میں غلطی سے کیس کے اندر کچھ لکھا جائے تو اس کو کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟ اگر کسی لڑکے پر اغوا کا پرچہ ہو جائے تو وہ کس طرح عدالت سے ضمانت کروائے گا ؟
اگر عدالت میں کسی کیس میں غلطی سے کیس کے اندر کچھ لکھا جائے تو اس کو کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟
اگر کسی لڑکے پر اغوا کا پرچہ ہو جائے تو وہ کس طرح عدالت سے ضمانت کروائے گا ؟
Amendment in pleading
.... بعدالت جناب سینیئر سول جج
شاہزیب خانزادہ بنام نادرا
دعوی استقرار حق وغیرہ
درخواست بابت امینڈمنٹ ان بلیڈنگ
جناب عالی! سائل حسب زیل عرض گزار ہے
یہ کہ سائل کا دعوی عنوان بالا عدالت حضور میں زیر سماعت ہے جس کی اج تاریخ پیشی مقرر ہے
2: یہ کہ سائل بحیثیت مدعی نمبر تین ہے جبکہ سائل کی اصل تاریخ پیدائش 02-04-1999 ہے جب کہ دعوے میں کلیریکل مسٹیک کی وجہ سے 20-04-1999 لکھی گئی ہے جو کہ قابل درست درستگی ہے اور سائل کے یونین کونسل کے برتھ سرٹیفیکیٹ اور سکول سرٹیفیکیٹ پر بھی 02-04-1999 لکھی ہوئی ہے میری شہادت میں بھی میرا یہی موقف ہے
3: یہ کہ میری ڈیٹ اف برتھ 02-04-1999 ہے
بحالات بالا استدا ہے کہ دعوی ہذا میں ڈیٹ اف برتھ
20-04-1999 غلطی سے لکھی گئی ہے جس کو
02-04-1999 پڑھا اور سمجھا جائ
سہیل ولد علی قوم ۔۔۔ چک نمبر ۔۔۔ تحصیل و ضلع ۔۔۔
اگر کسی لڑکے پر اغوا کا پرچہ ہو جائے تو وہ کس طرح عدالت سے ضمانت کروائے گا ؟
بعدالت جناب سیشن جج صاحب ضلع۔۔
ذوالفقار علی ولد محمد حنیف قوم۔۔۔سکنہ۔۔۔۔تحصیل و ضلع۔۔۔
بنام
سرکار
ایف ائی ار نمبر ۔۔۔۔ تھانہ ۔۔۔۔۔
بتاریخ ۔۔۔۔۔۔ بجرائم ۔۔۔۔
درخواست ضمانت قبل از گرفتاری تا تصفیہ مقدمہ
جناب عالی! سائل حسب زیل عرض گزار ہے
1: یہ کہ مقدمہ مندرجہ عنوان بالا من سائل کے خلاف تھانہ.... میں درج ہوا ہے پولیس بدنیتی کی بنا پر سائل کو گرفتار کرنے کے در پر ہے
2: یہ کہ الزام مستغیث برخلاف سائل یہ ہے کہ سائل نے ہمراہ پسرم۔۔کہ مستغیث کی بیٹی اور بھتیجی کو زبردستی اغوا کیا ہے جو کہ الزام مستغیث سراسر غلط بے بنیاد جھوٹا اور من گھڑت ہے
3: یہ کے سائل ایک شریف شہری ہے ایسے گھنونے جرم کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے بی بی جو کہ عاقلہ و بالغہ ہے نے خود اپنی ازاد مرضی سے فیملی عدالت سرگودھا سے طلاق لی ہوئی ہے ایڈیشنل سیشن جج صاحب سرگودھاکے سامنے بیان بھی دے چکی ہے کہ وہ اپنی ازاد مرضی سے اپنی خالہ کے پاس رہ رہی ہے
4: یہ کے معاملہ further inquiry کا بنتا ہے
5: یہ کہ اگر پولیس بی بی اور مستغیث سے ساز باز کر کے سائل کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تو سائل کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا
6: یہ کہ سائل معقول ضمانت نامہ دینے کو تیار ہے
7: یہ کہ بیان حلفی ساتھ لف ہے
8: یہ کیا دیگر وجوہات بوقت بحث بیان کی جائے گی
بحلات بالا استدا ہے کہ درخواست سائل منظور فرما
سائل کی عبوری اور قبل از گرفتاری ضمانت
منظور فرمائی جائے کہ قرین انصاف ہوگا
اس کہانی کا پس منظر یہ ہے کہ ایک خاتون نے اپنی ازاد مرضی سے شادی کی جبکہ اس کے والدین نے 365 بی کا پرچہ کروا دیا جبکہ سائل ایک شریف شہری ہے اور اس نے بی بی کے ساتھ ازاد مرضی سے شادی کی ہے جس کی بنا پر اس نے قبل از گرفتاری کی ضمانت عدالت سے کروائی ہے

Comments
Post a Comment