چند افراد کا گھر میں زبردستی داخل ہونا قتل کی کوشش کرنا اور پھر قتل کر دینا اس پر قانون کیا کہتا ہے ائیے اس کو مزید تفصیل سے پڑھتے ہیں.
چند افراد کا گھر میں زبردستی داخل ہونا قتل کی کوشش کرنا اور پھر قتل کر دینا اور پھر سب کی ایک ہی نیت ہونا اس پر قانون کیا کہتا ہے ائیے اس کو مزید تفصیل سے پڑھتے ہیں
Section 302 PPC
Section 324 PPC
Section 452 PPC
Section 34 PPC
فائر آرم کیا ہے ؟
فائر ارم کا مطلب ہے کہ کوئی بھی بارود سے بھری چیز سے فائر کرنا پستول کلاشن کوف یا رائفل شارٹ گن مشین گن وغیرہ سے فائر کرنا اسے فائر ارم کہتے ہیں
ایک پرانی دشمنی کی بنا پر کسی پراپرٹی میں گھسنا قتل کی کوشش کرنا اور قتل کر دینا اس وقوعہ کو مشکوک کرنے والی باتوں میں سے جو ہتھیار برامد ہوئے انہیں فرینزی کے لیے نہیں بھیجا گیا اور شکایت کو نیندتا کا موقع پر موجود ہونا اور کوئی بھی فائر نہ لگنا یہ بھی ایک مشکوک بات تھی زخمی گواہ اور مادی گواہ کو بطور ثبوت پیش نہ کیا گیا اور فائرنگ کے بعد جو خالی خول بچ جاتے ہیں اور وہ اسلحہ جو استعمال ہوا ہے اسے فرینزک کے لیے بھیجا ہی نہیں گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی وضاحت عدالت میں پیش کی گئی کہ ہم نے خول یا اسلحہ عدالت میں کیوں پیش نہ کی اس حوالے سے بھی کوئی وضاحت موجود نہ تھی
سب سے بڑھ کر مشکوک بات یہ تھی شکایت کنندہ کے مطابق اندھا دھند فائرنگ کی گئی جسے فائر آرم فائرنگ کی گئی مگر پھر بھی شکایت کو نندہ کو ایک بھی فائر نہ لگا ذرا سا زخم بھی نہ ایا کوئی گولی چھو کر بھی نہ گزری یہ بات سب سے زیادہ مشکوک تھی
کیونکہ ہوا میں چھ نامزد ملزمان تھے اور جن پر الزام یہ تھا کہ جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے اور یہی بات پورے کیس کو شک میں ڈال رہی تھی کہ شکایت کو نندہ کو ایک بھی فائر نہ لگنے کی اخر وجہ کیا ہو سکتی ہے شکایت کو نندہ کو کسی بھی قسم کا زخم نہ انا یا فائر ارم کی بنا پر کوئی زخم نہ نہ اس پورے وقوے کو شک میں ڈال رہا تھا
زخمی گواہ اور مادی گواہ میں کیا فرق ہے ؟
زخمی گواہ اس گواہ کو کہتے ہیں جو دوران وقوعہ زخمی ہو جائے اور پھر عدالت میں گواہی دے ایسے شخص کی گواہی عدالت میں زیادہ معتبر اور زیادہ اہم اس لیے سمجھی جاتی ہے کہ وہ موقع کا گواہ ہوتا ہے اور اس پر بھی حملہ ہوا ہوتا ہے جس کا اسے بخوبی علم ہوتا ہے کہ کون کون سے اشخاص اس میں شامل تھے جیسے کہ فائرنگ ہو ساتھ والے دو اشخاص مر جائیں اور ایک شخص زخمی ہو جائے جو یہ بچ جائے تو اس نے جو فائرنگ کرنے والے اشخاص تھے ان کو بخوبی دیکھا ہوا ہوتا ہے اس لیے ان اس کی گواہی زیادہ اہم اور معتبر سمجھی جاتی ہے اسے زخمی گوا کہتے ہیں
مادی گواہ اس گواہ کو کہتے ہیں جو وقوعہ کے وقت وہاں موجود تھا جس پر حملہ تو نہ ہوا مگر وہ یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا کہ کن اشخاص نے لوگوں پر فائرنگ کی اور کس شخص کی گولی سے دوسرا شخص ہلاک ہو گیا اور کس شخص کی گولی سے کوئی دوسرا شخص زخمی ہو گیا لیکن یہ مادی گواہ وہاں موجود تھا جو یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا مگر یہ زخمی نہ ہوا کیونکہ یہ کسی دور مقام سے یا کسی پتھر کے پیچھے سے یا کسی جگہ سے چھپ کر یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا ایسے گواہ کو مادی گواہ کہتے ہیں
اس وقوعہ میں مزید شک اس لیے بھی بڑھتا گیا کیونکہ ایک تو زخمی گواہ کا میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ موجود نہ تھا اور دوسرا زخمی گواہ اور شکایت کنندہ کا بھائی موقع پر موجود تھے انہیں ٹرائل میں پیش نہ کیا گیا اس لیے یہ وقوعہ مزید شک میں الجھتا گیا ۔
دوسرا عدالت نے قانون شہادت کے ارٹیکل 129 g کے تحت یہ بھی قیاس کیا تھا کہ اگر یہ دونوں گواہوں کو استغاثے میں پیش کیا جاتا تو شاید استغاثے کا رخ ہی بدل جاتا یعنی ان کی گواہی کیس کی مخالف سمت میں چلی جاتی
Article 129g:
قانون شہادت کا یہ ارٹیکل ہمیں یہ بتاتا ہے کہ عدالت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کیس کے دوران کسی بات کا قیاس کر سکتی ہے جیسے کہ اگر ایک فریق کی گواہی اس کے کیس میں دلوائی جاتی تو وہ گواہی مخالف فری کے حق میں جا سکتی تھی اور استغا سے کے خلاف جا سکتی تھی تو عدالت کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس طرح کا معاملات کو قیاس کر سکتی ہے
Comments
Post a Comment