فہمی د حساب کتاب کا دعویٰ فہمید حساب کتاب ایک دیوانی دعوی ہے جس میں ایک فریق کا دوسرے فریق کے ساتھ لین دین یا شراکت داری والے معملات ہوتے ہیں یہ دعویٰ اس لیے بھی کیا جاتا ہے کہ ایک فریق دوسرے فریق کو دھوکہ دے رہا ہو یا حساب کتاب میں فرق آرہا ہو کاروباری لین دین کے معملات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے ایک فریق اگر دوسرے فریق کو حساب کتاب نہ دے رہا ہو تو دوسرا فریق پہلے فریق پر دعویٰ فہمید حساب کتاب کر سکتا ہے آپ کس طرح اپنے ڈوبے ہوئے پیسے نکلوا سکتے ہیں؟ آپ کس طرح پارٹنرشپ میں نقصان سے بچ سکتے ہیں؟ کاروبارمیں کس طرح دھوکہ سےبچ سکتے ہیں؟ شراکت داری ایک شخص نے دوسرے شخص کو ایک عدد بکری شراکت داری کے عوض مبلغ 50,000 روپے میں لے کر دی اور اب دوسرے شخص کی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ اس بکری کی دیکھ بھال کریں اور جب بکری بچے دیں تو دونوں 50% کے حساب سے بکری کے بچوں کو برابر تقسیم کر لیں شروع شروع میں معملات ٹھیک رہے مگر کچھ عرصے بعد دوسرے شخص نے پہلے شخص کو حساب کتاب و معملات بتانے بند کر دئیے جس سے پہلے شخص کو شدی...